ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما خواجہ اظہار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ حآدثہ ٹول پلازہ کراچی کے قریب پیش آیا، خواجہ اظہار کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد وہ اب روبہ صحت ہیں۔
حادثے کے بعد خواجہ اظہار کو آغا خان اسپتال لایا گیا جہاں ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹوں میں اُن کے سر پر گہرے زخم آئے جبکہ اُن کا محافظ بھی شدید زخمی ہے۔
خواجہ اظہار کا آغا خان اسپتال میں آپریشن کیا گیا جس کے بعد وہ ہوش میں آئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں اور صحت کے لیے دعائیں کریں۔
خواجہ اظہار سے گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔