وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
اسد عمر نے بتایا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، جبکہ امیر ترین طبقے کیلئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایل پی جی کی درآمد پرٹیکس کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ درآمدات سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر پیٹرولیم چوہدری غلام سروس نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں کیا گیا، متوسط طبقے پر اس کا کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔