ڈی جی رینجرز نے کیا پیش کش کی؟ آفاق احمد کا انکشاف
کراچی: مہاجر قومی موؤمنٹ کے سربراہ اور چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم نے پروازشروع کی تھی کہ پرویزمشرف نے آپریشن شروع کردیا مگر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا اور نہ ہی جماعت کو متحدہ میں ضم کیا۔
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب چئیرمین مہاجر قومی مومنٹ آفاق احمد کا کہان تھا کہ مہاجر قومی مومنٹ لسانی زبان کی جماعت ہے، میں کھلے عام اپنی قوم کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، ہر قوم کو ان کے مسائل حل کرنے کا حق حاصل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی کے دباؤ میں مہاجر قومی مومنٹ سے متحدہ قومی مومنٹ میں تبدیل کیا گیا، ہم نے اصولی اختلاف کی مگر ہمارے خلاف گھناؤنے پروپینگنڈے کیے گئے۔
آفاق احمدنے کہا کہ جس وقت ہم نے پرواز شروع ہی کی تھی کہ پرویز مشرف نے ہمارے خلاف اپریشن شروع کر دیا، اس کے اثرات آج بھی ہیں اور ہم ابھی بھی اس حالت میں نہیں کے صوبائی سیٹ بھی لیں۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ مجھے ڈی جی رینجرز نے ملک چھوڑنے اور بیرون ملک جانے کی پیش کش کی، جیل میں بھی یہی کہا جاتا تھا کہ ملک چھوڑ دیں مگر امتحان اور کڑے وقت برداشت کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس شہر میں رہنے والوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، پورے سندھ کو 90 اور پورے پاکستان کو 70 فیصد دیتا ہے ، مشرف کے دور میں مردم شماری کے بعد کراچی کی آبادی دو کڑور آبادی تھی مگر اب شہر کی آباکاری تیزی سے ہونے کے باوجود بھی صرف ڈیڑھ کروڑ بتائی گئی۔
آفاق احمد نے مزیدکہا کہ سندھ کے شہری عوام میں تمام قومیتوں اور مذاہب کے لوگ شامل ہیں، کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ میں سندھی، پنجابی بلوچی سب آباد ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے دیہی اور شہری علاقوں میں لکیر ڈالی۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

