گندم کی کراچی ترسیل پر جبری پابندی، آٹے کے بحران کا خدشہ

کراچی: گندم کی بین الصوبائی پابندی کے حکومتی فیصلے کے برعکس محکمہ خوراک کے افسر نے نئی فصل کی کراچی منتقلی پر جبری پابندی لگادی، کراچی کی فلور ملز کو نجی طور پر گندم کی خریداری سے روکنے کےبعد آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ خوراک امداد علی شاہ کے نجی گندم کی کراچی ترسیل میں رکاوٹ بن جانے کا انکشاف ہوا ہے، انہوں نے اندرون سندھ اوپن مارکیٹ سے گندم خرید کر کراچی منتقلی پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر کا کہنا ہےکہ ڈائریکٹر خوراک نجی گندم کی کراچی ترسیل میں رکاوٹ ہیں، فلور ملز کو یرغمال بنالیا گیا، محکمہ خوراک نجی گندم ڈمپ کرکے مہنگی فروخت کے ساتھ بھتہ خوری کا نظام متعارف کرانا چاہتا ہے۔