کراچی : جعلی کرنسی تیار کرنے والا گروہ پکڑا گیا

کراچی : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کی تیاری میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر ملزمان کو حراست میں لے لیاہے۔

ملزمان محمد ندیم اور فہیم احمد کو رضویہ کالونی ناظم آباد چورنگی میں واقع ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا

۔چھاپے کے دوران ترکمانستان کی جعلی کرنسی اور 3 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

برآمد ہونے والی کرنسی میں 47000 منات کے جعلی نوٹ شامل تھے۔

ملزمان کے خلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔