غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ملزم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر سے گرفتار

کراچی: احتسابی ادارے کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں کارروائی، غیرقانونی تعمیرات میں ملوث زیرزمین سسٹم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیاگیا۔

احتسابی ادارے نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپیکٹر شہزاد آرائیں ان کے دفتر سے گرفتار کرلیا پولیس کے ہمراہ سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار شہزاد آرائیں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

اہلکار ایس پی نمبرز کی تین ویگو اور ایک پراڈو گاڑی میں آئے تھے عینی شاہدین کے مطابق اہلکار شہزاد آرائیں کے کمرے میں داخل ہوئے اور ساتھ جانے کو کہا شہزاد آرائیں کے جانے سے انکار کرنے پر اہلکاروں نے اسلحہ نکال لیا زرائع کے مطابق بلڈنگ انسپکڑ شہزاد آرائیں مبینہ طور پر سرکاری عہدے کا فائدہ اٹھا کر غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی اور غیر قانونی عمارتوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد آرئیں کو کئی بااثر سرکاری اور سیاسی شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے زرائع نے دعوی کیا ہے کہ شہزاد آرئیں سے شفاف تحقیقات کی گئیں تو کئی بااثر لوگوں کے ناموں کے ساتھ سنسنی خیر انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔