پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ، گورنر اسٹیٹ بینک کو خط ارسال
لاہور: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ،آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے گورنر سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔طارق وزیر علی چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ایل سیز کانہ کھلنااور ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے آئل مارکیٹنگ انڈسٹری بحران کا شکار ہوگئی ہے۔
مہنگاتیل خرید کر سستا داموں فرخت کرنے سے آئل انڈسٹری کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔بینکوں کی شرح سود اور ڈالر کا فرق ایڈجسٹمنٹ نہ ہو نے سے بھی انڈسٹری کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز سے فوری طور پر میٹنگ کی جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اُسی تناسب سے کیا جائے جس کی اوگرا سفارش کرتا ہے۔ حکومت نے صورت حال کا نوٹس نہ لیا تو گندم کی فصل کے لئے ڈیزل پورا کرنامشکل ہوجائے گا۔
