سعد رفیق اور سراج الحق میں لفظی جنگ چھڑ گئی
لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے ٹویٹ کاجارحانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو احتراماً جواب نہیں دیا لیکن سچ یہی ہے کہ پانامہ کیس میں چھری ریاستی اداروں میں موجود سازشی سہولت کاروں کی تھی، ہاتھ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تھا،گلا منتخب جمہوری حکومت، آئین، انصاف اور قانون کا کٹتارہا، آپ مس یوز یعنی استعمال ہوئے۔
سعد رفیق نے مزید کہا یہاں جو تباہی بھی آئی، آج امیر جماعت اسلامی اس سے بری الذمہ نہیں۔سراج الحق کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہناتھا کہ چھری آئی ایم ایف کی ،ہاتھ شہباز شریف کا ہے اور گلا غریب عوام کا کٹ رہا ہے۔
