بجلی کا پیداواری ٹیرف: کے الیکٹرک کی نیپرا میں درخواست دائر
کراچی: کے الیکٹرک نے مستقبل کی بجلی جنریشن ٹیرف کیلئے نیپرا میں پٹیشن دائر کردی، ٹیرف کی معیاد جولائی 2023 تا جنریشن فلیٹ کی قابل استعمال زندگی تک ہے، جس میں 6 تھرمل پاور پلانٹس شامل ہیں۔
درخواست کے ذریعے KE نے اپنے پاور پلانٹس کیلئے ایسا ٹیرف تجویز کیا ہے، جو (IPPs) ماڈل کے مطابق ہے، ٹیرف اسٹرکچر کی ضروریات اور بہترین صنعتی اصولوں سے ہم آہنگ ہوسکے گا، ریگولیٹر نے KE کی جنریشن ٹیرف کی درخواست پر شراکت داروں سے رائے طلبی کیلئے نوٹس جاری کیا ہے، سماعت جلد ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے نجکاری کےبعد سے ویلیو چین میں 400 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں سے 203.9 ارب کی سرمایہ کاری جنریشن شعبے میں کی گئی۔
