عمران کی جیل بھرو تحریک کیلئے رضاکاروں سے رجسٹریشن کرانے کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کیلئے رضاکاروں سے رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی ہے کہ جیل بھرو تحریک کیلئے رضاکار اپنے نام لکھوائیں،پھر رضاکار اپنے اپنے شہروں میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے۔

جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے کی باقاعدہ تاریخ دوں گا ۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج اپنی ساری قوم کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ کیوں ہم آج اس جگہ پہنچے کہ ہمیں جیل بھرو تحریک شروع کرنا پڑے،دنیا میں قومیں قانون کے تحت چلتی ہیں، آئین فیصلہ کرتا ہے کون سی چیز قانون میں جائزناجائز ہے۔