پاکستان کا پلازما کی تیاری کے لیے یواے ای کے ساتھ سمجھوتہ

دبئی : پاکستان نے پلازما کی تیاری کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔اس کا مقصد پاکستان میں پلازما سیکٹر کی مرحلہ وارترقی اوراس کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت بلڈ کینسر،تھلیسیمیا کی بیماری کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔حکومت ملک میں ایسے مریضوں کے پلازما پر مبنی علاج کی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ متحدہ پاکستان میں پلازما جمع کرنے کو فروغ دینے کے لیے حیات بائیوٹیک اور شیخ احمد دلموک آل مکتوم کے دفتر کے ساتھ یہ سمجھوتا طے پایاہے۔

اس پر دست خط کی تقریب میں شریک وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان میں زیادہ مضبوط اور تکنیکی طور پر پلازما جمع کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس سے عالمی سطح پر پلازما کی کمی کوپورا کرنے کے لیےبین الاقوامی سطح پر مزیدتعاون کی راہ ہموار کر تی ہے۔