خلیجی ممالک کیساتھ تحائف سے زیادہ تعلقات بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں :شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہےکہ پاکستان اورخلیجی ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں جبکہ ہمارے تعلقات تحائف سے بڑھ کرہیں،ہم تحائف سے زیادہ تعلقات کو مضبوط بنانے پریقین رکھتے ہیں۔
عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہاکہ یواے ای پاکستانیوں کا دوسر اوطن ہے جبکہ یواے ای کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستا ن کے دوست ہیں اوروہ پاکستا ن کے سب سے بڑےخیر خواہ ہیں، وہ پاکستان کی مدد کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
