سفارتی سامان کی آڑمیں شراب درآمد کرنے والی 3 فرموں کے خلاف مقدمہ درج
کراچی :کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اورانویسٹی گیشن(آئی اینڈ آئی) نے ڈپلومیٹک اورقونصلراستحقاق ایکٹ کے تحت سفارتی استثنا کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غلط بیانی کے ذریعے سفارتی مال کی آڑ میں بیرون ملک سے درآمد یا اسمگل کرکےلائی گئی شراب کی ہزاروں بوتلیں برآمد کی ہیں۔
محکمے نے اس غیرقانونی درآمد/اسمگلنگ پرتین فرموں میسرز جے اینڈ اے انٹرنیشنل، شپنگ لائن میسرزاوشن ورلڈ لائنز انٹرنیشنل ایل ایل سی اور ڈیلیوری ایجنٹ میسرز ٹرانس برج لاجسٹکس پاکستان کے خلاف ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی ہے۔ڈائریکٹرآئی اینڈ آئی کراچی ساقید سعید کے ذریعے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹو کو سفارتی سامان کی آڑ میں شراب کی اسمگلنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی تھیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرعبیرجاوید کی ہدایت پر آئی اینڈ آئی کراچی نے ریاست فلسطین کے سفارت خانے کے نام پردرآمد کی جانے والی سامان ایک کھیپ کو روک لیا۔سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن (وی ڈی سی آر)، 1961، جو سفارتی اورقونصلراستحقاق ایکٹ، 1972 کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔
اس کے مطابق،وزارتِ خارجہ سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ مشترکہ امتحان کے لیے سفارت خانے سے رابطہ کریں. ریاست فلسطین کے سفارت خانہ سے کوئی بھی جانچ کے لیے حاضر نہیں ہوا اور اس کھیپ سے لاتعلقی کااظہار کیا گیا ہے۔
کسٹم انٹیلی جنس کراچی کی ایک ٹیم نے درآمدشدہ سامان کی جانچ کی ہے۔اس کے نتیجے میں مختلف قسم کی شراب کی 10،548 بوتلیں اور مختلف قسم کی بیئر کے 2،160 کین برآمد ہوئے ہیں۔یہ شُبہ ظاہرکیا گیا ہے کہ کچھ شرپسند عناصرشراب ان کی ہزاروں بوتلوں کی درآمد میں ملوث ہیں۔
انھوں نے کلیئرنگ ایجنٹ، متعلقہ شپنگ لائنز اور ڈیلیوری ایجنٹ کی ملی بھگت سے سفارتی کھیپ کی آڑ میں اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاء کو درآمدکیا ہے۔اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔یہ بات قابل ذکرہے کہ ڈائریکٹرجنرل آئی اینڈ آئی کی ہدایت پرکسٹم انٹیلی جنس کراچی بھی غلط بیانی کی روک تھام کے لیے تشخیصی پہلوپرتوجہ دے رہا ہے جبکہ انسداد اسمگلنگ مہم بھی زور پکڑ رہی ہے۔
