ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی کوعہدے سےہٹادیا گیا
کراچی : ناظم امتحانات انٹر بورڈکراچی علیم خانزادہ کوعہدے سے ہٹادیاگیاجس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روزمحکمہ بورڈزو جامعات نےعلیم راجپوت کو ہٹانے کانوٹیفکیشن جاری کردیاجس کےمطابق علیم راجپوت کو میرپورخاص بورڈواپس بھیج دیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اینٹی کرپشن علیم راجپوت کےخلاف نتائج تبدیلی کی تحقیقات کررہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر بورڈزو جامعات اسماعیل راہو نےشکایات کانوٹس لےکر ناظم امتحانات کو ہٹانےکاحکم دیا۔
