کراچی میں کل سے 17 جنوری تک شدیدسردی کاایک اور الرٹ جاری!
کراچی: شہر قائد میں جمعرات سے منگل تک شدید سردی پڑھنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق 12 جنوری (جمعرات)سے 17 جنوری کے دوران سردی کی نئی لہر کراچی سمیت سندھ کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ اس دوران حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، ٹھٹھ میں بھی کم سے کم پارہ 5 سے 7 ڈگری رہنے کی توقع ہے جبکہ لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو، دادو، تھرپارکرمیں کم سے کم 2 سے 4ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بے نظیرآباد،نوشہروفیروز،خیرپور، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑمیں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے عوام کو سردی کی لہرکے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
