گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں : خرم شیر نے صدر کو خط لکھ دیا
کراچی: پاکستان تحڑیک انصاف کے رہنماء خرم شیرزمان نے گورنر ہاؤس سندھ میں جاری سیاسی سرگرمیوں کیخلاف صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔
خط میں خرم شیرزمان نے کہاکہ سندھ کے گورنر اپنے دفتر کا بےدریغ سیاسی استعمال کررہے ہیں، گورنر سندھ آئین کے تحت وفاق کے نمائندے ہیں، مگر کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے نمائندے کا کردار ادا کررہے ہیں، ایم کیو ایم،پی ایس پی کے دھڑوں کو ملانا گورنر سندھ کی پالیٹیکل انجینرنگ کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید موقف اختیار کیاکہ گورنر سندھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کے بجائے سیاسی ورکر کے طور پر کام کررہے ہیں، گورنر کی سرگرمیوں سے کراچی میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اثرانداز ہونے کا بھی خدشہ ہے، صدر مملکت گورنر ہاؤس کے غلط استعمال پر کامران ٹیسوری کیخلاف فوری نوٹس لیں۔

