ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی میں‌ فوج تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے مطالبے پر کراچی میں بارش کی صورتحال سےنمٹنے اور بحالی اقدامات کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے وفاقی وزیر علی زیدی کو خط ارسال کیا گیا جس میں انہوں نے وزیربرائے بحری امور اور وفاقی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔

وسیم اختر کا خط علی زیدی کو موصول ہوگیا جس کی انہوں نے تصدیق کی اور پھر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کا بیڑہ غرق کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نےپاک فوج سےمددطلب کرلی، اس ضمن میں این ڈی ایم اےاورایف ڈبلیواوکےاعلیٰ حکام سےرابطے کرلیے گئے، بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج سمیت این ڈی ایم اےاورایف ڈبلیواوامدادی کاموں میں حصہ لیں گی۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں نے گزشتہ روز سعدی ٹاؤن اور ملحقہ گوٹھ و کچی آبادیوں میں ریسکیو آپریشن کر کے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا۔