زرداری کا کراچی میں جادو چل گیا، معروف شخصیات کی شمولیتیں
کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف تاجروں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تاجر برادری کے ایک وفد نے کراچی بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں معروف تاجر محمد ابراہیم، مکھی حسین، بیرسر عمران مٹھانی، حماد پونا والا اور جاوید ارسلہ خان شامل ہیں۔
https://zarayenews.com/39760/
اس کے علاوہ سابق صدر نے حال میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی، معاذ شیخ، توقیر احمد اور ثوبیہ عامر نے بھی ملاقات کی۔
https://zarayenews.com/40039/
صدر آصف زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی و کاروباری افراد کو خوش آمدید کہا۔
