زرداری سیاسی جوڑ توڑ کے لیے متحرک, وفاق کی تائید حاصل

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری مستقبل کی سیاست کے لیے سرگرم ہو گئے۔

باپ پارٹی کے تین، پی ٹی آئی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت غیر معمولی واقعہ قرار دیا گیا۔

نوازشریف نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے آصف زرداری کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

نوازشریف کی ہدایت پر ہی وفاقی حکومت کا وفد آج کراچی پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے سیاسی جوڑ توڑ کے لیے متحرک ہونے کو حکمران اتحاد کا اعتماد حاصل ہے۔

باپ پارٹی کے 3 ارکان بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر عارف جان، محمود حسنی، میر سلیم کھوسو اور پی ٹی آئی کے میر نعمت اللہ زہری کی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پی پی میں شمولیت کو مستقبل کی سیاست کے حوالے سے انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا ریا ہے۔