Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Zaraye News Logo زرائع نیوز

زرائع نیوز

Zaraye News Logo زرائع نیوز

زرائع نیوز

  • Home
  • About Us
  • Blog
  • Contact Us
  • Guides & Tips
  • Home
  • Newsletter
  • Sample Page
  • SC Helper
  • SC Helper
  • ادارتی پالیسی
  • صفحۂ اول
  • ہم سے رابطہ
  • #59 (no title)
  • Home
  • About Us
  • Blog
  • Contact Us
  • Guides & Tips
  • Home
  • Newsletter
  • Sample Page
  • SC Helper
  • SC Helper
  • ادارتی پالیسی
  • صفحۂ اول
  • ہم سے رابطہ
  • #59 (no title)
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا مقابلہ کریں گے , بلاول

By ذرائع نیوز
February 13, 2023 2 Min Read
Comments Off on کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا مقابلہ کریں گے , بلاول

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کوئی غیر جمہوری قدم اٹھایا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، جہاں سے بھی لگا کہ آئین کو خطرہ ہے اس کا مقابلہ کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس لان کی دیوار جمہوریت پر 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی جشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گولڈن جوبلی تقریبات میں کمیونٹیز کو موقع دیں گے کہ وہ بھی تقریبات میں شریک ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء، مشرف کا دور ایک امتحان تھا، ہمارے ووٹ کے حق، عوام کے پیٹ اور جیب پر ڈاکا مارا گیا، جس وقت سے گزر رہے ہیں یہ بھی امتحان ہے, اگر اس امتحان میں پاس ہوتے ہیں تو ہماری کامیابی ہے، اگر ناکام ہوتے ہیں تو ملک کا نقصان ہوگا، عمران خان کے دور میں جو نقصان ہو رہا تھا وہ اب نہیں ہو رہا، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، اس وقت ہمارا نظام اور آئین خطرے میں تھا, پورا سال گولڈن جوبلی منائیں گے، چاروں صوبوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، آئین رول آف گیمز طے کرتا ہے، آئین پر عمل کرنے کےلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آئین کی سر بلندی کےلیے اپوزیشن کو بھی اپنا جمہوری کردار ادا کرنا ہوتا ہے، غیر ذمہ دارانہ اپوزیشن نے انتہا پسندی کا کردار ادا کیا ہے، اسی لیے وہ آج اسمبلی کے رکن بھی نہیں رہے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ ملک جس بحران سے گزر رہا ہے پہلے کبھی ایسا نہیں تھا، سیاسی جماعتوں کو ایک کم از کم مشترکہ ایجنڈے پر راضی ہونا ہوگا، ایک بنیادی کوڈ آف کنڈکٹ کےلیے پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی، ہم ان جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے جنہیں ہم پسند کرتے ہیں یا نہیں، ہم طے کریں گے کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر کیسے ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے، اگر سب یہ طے کرلیں کہ نہ کھیلوں گا نہ کسی کو کھیلنے دوں گا تو ملک نہیں چل سکتا۔ ہم سب کو ملک کےلیے اکٹھے ہونا ہے، اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو حالات کو سنبھالنا مشکل ہے۔

Author

ذرائع نیوز

Follow Me
Other Articles
Previous

شاہد خاقان بھائی ہیں , خود ان کے پاس جائونگی , مریم نواز

Next

ملتان میں پی ایس ایل 8 کا شاندار افتتاح،میوزک کاتڑکہ ،زبردشت آتشبازی

Copyright 2026 — زرائع نیوز. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme

Powered by
Necessary cookies enable essential site features like secure log-ins and consent preference adjustments. They do not store personal data.
None
Functional cookies support features like content sharing on social media, collecting feedback, and enabling third-party tools.
None
Analytical cookies track visitor interactions, providing insights on metrics like visitor count, bounce rate, and traffic sources.
None
Advertisement cookies deliver personalized ads based on your previous visits and analyze the effectiveness of ad campaigns.
None
Unclassified cookies are cookies that we are in the process of classifying, together with the providers of individual cookies.
None
Powered by